غزہ میں انسانیت کا امتحان، ترک صدر اردوان کا سخت پیغام

news-banner

دنیا - 16 اگست 2025

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ زمین کے ایک ٹکڑے کا تنازع نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کا امتحان ہے۔

 

عرب میڈیا کے مطابق اردوان نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ ایک بڑھتی ہوئی انسانی المیہ ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی اجتماعی ضمیر کو زخمی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی بمباری نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ عبادت گاہیں، اسکول، اسپتال اور رہائشی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بنیادی سہولتیں تباہ ہو چکی ہیں، نہ پانی ہے، نہ غذا، نہ بجلی اور نہ صحت کی سہولتیں۔ نتیجتاً بھوک، پیاس اور وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ اردوان کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 61 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔