کارکنان کا احتجاج، بی اے ای سسٹمز سیمزلبری فیکٹری بند کر دی گئی

news-banner

دنیا - 16 اگست 2025

لنکا شائر میں بی اے ای سسٹمز کی سیمزلبری فیکٹری کارکنان کے احتجاج کے باعث بند کر دی گئی۔

یہ فیکٹری ایف 35 جنگی طیاروں کے پرزے تیار کرتی ہے، جنہیں اسرائیلی فوج غزہ پر بمباری میں استعمال کر رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کے ذریعے معصوم بچوں اور عام شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

کارکنان نے صبح سویرے فیکٹری کے راستے بند کر دیے اور اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ منتظمین کے مطابق یہ کارروائی عالمی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو "جنگی جرائم" پر جواب دہ بنانا ہے۔

بی اے ای سسٹمز برطانیہ کا سب سے بڑا دفاعی ٹھیکیدار ہے اور ایف 35 پروگرام کا اہم حصہ دار ہے۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ ایسی فیکٹریوں کو بند کرنا ضروری ہے تاکہ بے گناہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم احتجاجی کارکنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔