قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
کھیل - 16 اگست 2025
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 میں بڑے پیمانے پر ردوبدل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تبدیلیاں ڈی کیٹیگری میں کی جائیں گی، جہاں کئی کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ سے باہر کیا جائے گا جبکہ متعدد نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس میں کوچز، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹس شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کریں گے، جبکہ ایسے کرکٹرز جو تینوں فارمیٹس میں سے کسی فارمیٹ کا بھی حصہ نہیں رہے، ان کا معاہدہ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔
خواتین کرکٹرز کے لیے بھی سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹس باضابطہ طور پر جاری کر دیے جائیں گے۔
دیکھیں






