قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم سے باہر
کھیل - 17 اگست 2025
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیاء کپ کے لیے پاکستان نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کپتانی کی ذمہ داری ایک بار پھر سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔
بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت ٹیم میں شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی جبکہ ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں ہوگا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشنز ہمیشہ چیلنجنگ ہوتی ہیں اور افغانستان کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق یہ ٹرائی سیریز ایشیاء کپ کی بہترین تیاری ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے واضح کیا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے دروازے بند نہیں ہوئے، وہ آئندہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے تو ٹیم میں واپسی ممکن ہے۔
دیکھیں






