امریکا–بھارت تجارتی مذاکرات منسوخ، تنازع شدت اختیار کر گیا
دنیا - 17 اگست 2025
امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی کشیدگی بڑھ گئی ہے، امریکی حکام نے اگست میں طے شدہ تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد 25 سے 29 اگست تک بھارت کا مجوزہ دورہ نہیں کرے گا، جس کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو پہلے ہی خبردار کیا تھا اور اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی درآمدات جاری رکھنے کے بعد امریکا نے 25 فیصد اضافی ٹیرف لگا دیا، جس سے مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت سے درآمدی اشیا پر ڈیوٹی بڑھانا ضروری ہے کیونکہ بھارت روس سے براہِ راست اور بالواسطہ تیل خرید رہا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے بھی چند روز قبل کہا تھا کہ اگر ٹرمپ–پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر ٹیرف 50 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ سکتے ہیں۔
دیکھیں






