سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شارجہ کنڈیشنز کھلاڑیوں کے لیے چیلنج قرار

news-banner

کھیل - 17 اگست 2025

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشنز کھلاڑیوں کے لیے مشکل ہوں گی اور افغانستان کو کسی طور آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سہ ملکی سیریز ایشیا کپ کی تیاری کے لیے بہترین موقع فراہم کرے گی۔

 

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو بہتری کی ضرورت ہے، تاہم صاحبزادہ فرحان نے شاندار کارکردگی سے خود کو منوایا ہے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے مطابق نوجوانوں کو بھرپور مواقع مل رہے ہیں اور سینئرز بھی اچھی کارکردگی دکھا کر واپس آسکتے ہیں۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ سہ ملکی ایونٹ 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہوگا جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔