پاکستان کی عدم شرکت کے بعد بنگلادیش کی ایشیا کپ ہاکی میں شمولیت متوقع

news-banner

کھیل - 17 اگست 2025

بنگلادیش ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ بی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق انہیں زبانی طور پر رابطہ کیا گیا ہے اور وہ باضابطہ تحریری دعوت نامے کے منتظر ہیں۔

 

فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بنگلادیش کو ریزرو ٹیم کے طور پر رکھا گیا تھا، اور توقع ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی اطلاع دے دی جائے گی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں شیڈول ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا، اور اس کی جگہ بنگلادیش کو شامل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اگلے ایک دو روز میں باضابطہ اعلان کرے گی۔

 

واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔