پاکستان کے ٹاپ 40 بزنس گروپس کی فہرست جاری، فوجی فاؤنڈیشن سرفہرست
کاروبار - 17 اگست 2025
اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک نے پاکستان کے ٹاپ 40 بزنس گروپس کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن 5.9 ارب ڈالر مارکیٹ کیپ کے ساتھ ملک کا نمبر ون بزنس گروپ قرار پایا ہے۔ ادارے کے 60 فیصد حصص عوام کے پاس ہیں۔
ویلتھ پرسیپشن انڈیکس 2025 کے مطابق ساڑھے 3 ارب ڈالر کی ایکویٹی انویسٹمنٹ کے ساتھ سر انور پرویز کو ملک کا نمبر ون بزنس مین قرار دیا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ بزنس گروپس میں سید بابر علی پہلے نمبر پر ہیں۔
فہرست کے مطابق دوسرے نمبر پر بیسٹ وے گروپ (4.513 ارب ڈالر)، تیسرے پر محمد علی ٹبہ گروپ (2.591 ارب ڈالر)، چوتھے پر میاں محمد منشا (2.399 ارب ڈالر) اور پانچویں پر حسین داؤد (2.390 ارب ڈالر) ہیں۔
20 بڑے پرائیویٹ بزنس گروپس میں سید بابر علی کے ساتھ فواد مختار، میاں عبداللہ، سردار یاسین ملک، ڈاکٹر گوہر اعجاز، حبیب اللہ خان، میر شکیل الرحمن، عقیل کریم ڈھیڈی، بشیر جان محمد، میاں عامر محمود اور جہانگیر ترین سمیت دیگر اہم نام شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بزنس گروپس معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو روزگار کی فراہمی، جی ڈی پی میں اضافے اور ٹیکس ادائیگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے پالیسی سپورٹ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کیا جائے تو یہ گروپس لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کر کے ملکی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس فہرست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کاروباری طبقہ مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
دیکھیں






