شاہ رخ خان نے تصدیق کردی: اگلی فلم کا نام ’کِنگ‘ ہوگا

انٹرٹینمنٹ - 17 اگست 2025
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مشہور سیشن #AskSRK کے دوران مداحوں کو خوشخبری دی کہ ان کی نئی فلم کا نام واقعی ’کِنگ‘ ہی ہے۔
جب ایک مداح نے ریلیز کی تاریخ پوچھی تو کنگ خان نے مسکراتے ہوئے کہا: "Just KING… نام تو سنا ہوگا؟"
شوٹنگ اور اپ ڈیٹس
رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور جلد دوبارہ آغاز ہوگا۔ شاہ رخ نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ پہلے "پاؤں کے شاٹس" لیے جا رہے ہیں، پھر اوپر کے حصے پر کام ہوگا اور امید ہے جلد فلم مکمل ہوگی۔
چوٹ اور تاخیر
گزشتہ ماہ ان کے سیٹ پر زخمی ہونے کی خبریں آئیں، تاہم ذرائع کے مطابق یہ پرانی چوٹ تھی جو دوبارہ تکلیف دے گئی۔ شاہ رخ خان علاج کے لیے امریکا گئے تھے اور جولائی کے آخر تک وطن واپس آ گئے۔
فلم ’کِنگ‘ کے بارے میں
یہ فلم ایکشن تھرلر ہے جس کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ہیں، جو اس سے قبل شاہ رخ کے ساتھ ’پٹھان‘ بنا چکے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سُہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے، جبکہ دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، انیل کپور، رانی مکھرجی، جیکی شروف، ارشد وارثی اور ابھے ورما سمیت بڑے نام کاسٹ کا حصہ ہیں۔
ریلیز اکتوبر سے دسمبر 2026 کے درمیان متوقع ہے۔