محسن نقوی سے قومی ہاکی کپتان کی ملاقات، کھلاڑیوں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

news-banner

کھیل - 18 اگست 2025

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملات زیر بحث آئے۔

 

اس موقع پر عماد شکیل بٹ نے محسن نقوی کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ہاکی کی بحالی، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور لیگ میں شرکت کے مسائل سے آگاہ کیا۔

 

محسن نقوی نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کھلاڑیوں کے فٹنس اور ری ہیب کیسز کو سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی پلیئرز کے ویزا مسائل بھی حل کرائے جائیں گے اور لوجسٹک ٹیم کھلاڑیوں کو مکمل سہولیات فراہم کرے گی۔

 

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا ایک اعزاز ہے اور ہاکی کے کھیل کی بحالی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔