پاکستان میں مون سون بارشوں سے 657 اموات، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

news-banner

تازہ ترین - 18 اگست 2025

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 657 افراد جاں بحق اور 929 زخمی ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 171 بچے، 94 خواتین اور 392 مرد شامل ہیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا میں ہوئی جہاں 390 اموات رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں 164 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ سندھ میں 28، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ اسلام آباد میں بھی 8 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

 

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کے باعث سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔