ملائکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا

انٹرٹینمنٹ - 18 اگست 2025
بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے ایک انٹرویو کے دوران دوبارہ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے، اس لیے اس میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق اکثر لڑکیاں بہت جلدی شادی کا فیصلہ کر لیتی ہیں، حالانکہ بہتر ہے کہ پہلے زندگی کے تجربات حاصل کریں اور پھر اس رشتے میں بندھیں۔ ملائکہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی کم عمری میں شادی کی تھی۔
جب ان سے دوبارہ شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا: ’’کبھی نہ کبھی ضرور، میں ایک رومانوی شخصیت ہوں، محبت پر یقین رکھتی ہوں اور اس سے جڑی ہر چیز پر بھروسہ کرتی ہوں، اس لیے کبھی یہ نہ کہو کہ کبھی نہیں۔‘‘
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جو تقریباً 18 سال بعد 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ دونوں کا ایک بیٹا ارہان خان ہے۔ ارباز خان نے بعد میں شورا خان سے دوسری شادی کر لی، جب کہ ملائکہ نے 2018 میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات قائم کیے جو تقریباً چھ سال بعد 2023 میں ختم ہو گئے۔