نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں، عملی زندگی میں شارٹ کٹ نہیں: وزیر خزانہ
کاروبار - 18 اگست 2025
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عملی زندگی میں کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں، نوجوانوں کو چاہیے کہ محنت اور لگن کو اپنا معیار بنائیں۔
کراچی میں جاب فیئر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر طور پر اجاگر کریں اور انہیں درست سمت میں استعمال کریں۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے نجی شعبے کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
دیکھیں






