خیبر پختونخوا سیلاب: سعودی قیادت کا پاکستان سے اظہار تعزیت اور امداد کی پیشکش
دنیا - 18 اگست 2025
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد محمد بن سلمان نے خیبر پختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے صدرِ پاکستان آصف زرداری کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں، جن میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان اور ولی عہد نے لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور امداد فراہم کرے گا۔
سعودی قیادت نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس قدرتی آفت پر جلد قابو پا لے گا اور ملک کے عوام امن و سلامتی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
دیکھیں






