پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 369 پوائنٹس بڑھ گیا

news-banner

کاروبار - 18 اگست 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے ساتھ ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ابتدائی سیشنز میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس 369 پوائنٹس اضافے کے بعد 1,46,861 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 

کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 1,47,171 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا، تاہم بعد ازاں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز منفی رجحان کے سبب انڈیکس 1,46,491 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔