سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ثانیہ چندوک سے منگنی، پرانی ویڈیو پھر وائرل
کھیل - 18 اگست 2025
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کے بیٹے اور کرکٹر ارجن ٹنڈولکر نے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کر لی ہے۔
منگنی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی ہے، جو اگست 2023 میں سارا ٹنڈولکر نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں سارا اور ثانیہ چندوک اپنی ایک دوست کے ساتھ برطانیہ کے ’کیو لٹل پگز فارم‘ میں وقت گزارتی دکھائی دے رہی ہیں، جہاں وہ ننھے سوروں اور بھیڑوں کو کھلاتی اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتی نظر آئیں۔
ویڈیو کو عنوان دیا گیا تھا ’تین ننھے سوروں کی ایک مہم جوئی‘، جو سارا اور ثانیہ کی گہری دوستی کو اجاگر کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہ ویڈیو دوبارہ خبروں میں ہے، کیونکہ ثانیہ اب ارجن ٹنڈولکر کی منگیتر بن چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ارجن ٹنڈولکر، جو 25 سال کے ہیں، آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اپنا ڈومیسٹک کیریئر 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا بھی حصہ رہے ہیں۔
دوسری جانب 26 سالہ ثانیہ چندوک، بھارت کے معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی ہیں۔ ان کا خاندان گریویس گروپ کا مالک ہے جو بھارت میں باسکن رابنز اور دی بروکلن کریمری کے آپریشنز چلاتا ہے۔ گریویس فوڈ سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ نے مالی سال 2023-24 میں 624 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی تھی۔
دیکھیں






