ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس: مبینہ ملزم عمر حیات کو جیل بھیج دیا گیا

عطاء الرحمان کوہستانی

news-banner

پاکستان - 23 جون 2025

اسلام آباد کی ضلعی و سیشن عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں عمر حیات کو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پراسیکوشن نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

 

ملزم کے وکلاء نے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ کروانے کی شکایت کی اور کہا کہ کیس کی میڈیا پر بہت بحث چل رہی ہے جس کی وجہ سے ملزم کے والدین سے ملاقات محدود رکھی جا رہی ہے، جوکہ ان کے لیے باعث تشویش ہے۔

 

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ قانونی کارروائی عدالت کے تحت ہوگی۔