آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا

news-banner

پاکستان - 02 جولائی 2025

فیصلہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ نے سنایا۔

 

عدالت نے سیشن جج کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد پولیس نے جج کو گرفتار کر لیا۔

 

توہینِ عدالت کیس میں سیشن جج حویلی راجہ امتیاز کو 3 دن کی سزا سنا دی۔

 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیشن جج نے اعلیٰ عدالتی احکامات کے منافی منشیات کے ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور کی، سیشن جج نے عدالت میں جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔

 

عدالتی ریمارکس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیشن جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا۔