سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کر دی

عطاء الرحمان کوہستانی

news-banner

پاکستان - 24 جون 2025

سپریم کورٹ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سنی اتحاد کونسل کے وکیل سینئر قانون دان حامد خان نے عدالت سے سماعت مؤخر کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

 

سپریم کورٹ میں اس کیس کی سماعت 26 جون 2025 کو مقرر کی گئی ہے تاہم حامد خان نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ 23 جون سے 5 اگست 2025 تک جنرل رخصت پر ہیں اور اس دوران کسی مقدمے کی پیروی نہیں کر سکیں گے۔

 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ وہ کیس میں ایک اہم فریق کے وکیل ہیں، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت کو 5 اگست کے بعد کسی تاریخ تک ملتوی کر دیا جائے۔