عمران خان  قوم کے قائد ہیں، درباریوں، کنیزوں پر نیند حرام رہے گی، ترجمان تحریک انصاف

عطاء الرحمان کوہستانی

news-banner

پاکستان - 25 جون 2025

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کرنے کی خواہش میں پورا دربار بے آبرو ہو کر رہ گیا ہے۔  

 

پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو “مائنس” کرنے کے چکر میں ملک سے آئین، قانون، انصاف، جمہوریت، اقدار اور انسانیت کا جنازہ نکالا دیا گیا ہے،  اللہ کے فضل و کرم سے عمران خان “مائنس” ہونے کی بجائے “ملٹی پلائی” ہوئے ہیں اور قوم نے انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا ہے۔  

 

انہوں نے کہا کہ ظلم اور فسطائیت کے ہر حربے کے باوجود عمران خان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت درباریوں اور کنیزوں کی بڑھتی ہوئی فرسٹیشن کی وجہ ہے، مایوسی، ہیجان اور شکست سے دوچار کٹھ پتلیاں اپنی شرمندگی چھپانے کیلئے تحریک انصاف میں تفریق اور تقسیم کی سازشیں رچاتے ہیں۔  

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس سے تحریک انصاف کی صفوں میں نفاق پھیلانے اور آئین اور جمہوریت کی پاسبان جماعت کے کارکنان کے حوصلے توڑنے کا ہر ریاستی منصوبہ ہزیمت اور ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔  

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف ہی کے نہیں قوم کے قائد ہیں، درباری سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان کی امید عمران خان ہی رہیں گے،  ماضی کیطرح ہر آزمائش اور مشکل کا پورے اتحاد و یگانگت سے مقابلہ کریں گے اور درباریوں، کنیزوں پر نیند حرام رہے گی۔  

 

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب کے مینڈیٹ چوروں کے دامن پر صوبے میں 1 کھرب کی مالی بےضابطگیوں کا شرمناک دھبہ لگ چکا ہے،  میںنڈیٹ چوروں کی بےلگام ترجمان ہزیان بکنے کی بجائے عوام کو پانامہ رانی کی قیادت میں پنجاب کے خزانے کی جاری لوٹ مار کا جواب دے۔