دنیا - 14 اکتوبر 2025
پیرس فیشن ویک کا شاندار آغاز، لوریئل پیرس کا تاریخی شوخ و خرم فیشن شو

انٹرٹینمنٹ - 30 ستمبر 2025
پیرس فیشن ویک کا آغاز پیر کے روز لوریئل پیرس کے شاندار آؤٹ ڈور رن وے شو سے ہوا جو شہر کے تاریخی ہوٹل دے ولا کے سامنے منعقد ہوا۔ رنگا رنگ تقریب میں بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی، جس میں خوبصورتی، خواتین کے بااختیار ہونے اور یکجہتی کا بھرپور جشن منایا گیا۔
اوپن ایئر کیٹ واک پر ہالی وڈ اسٹارز اور سپر ماڈلز نے سرخ، سیاہ، سنہری اور سفید رنگ کے چمکدار لباس زیب تن کیے۔ اداکارہ ایوا لونگوریا نے شو سے پہلے کہا کہ "یہ تقریب پرجوش توانائی سے بھر دیتی ہے، میں ماڈل نہیں مگر آج ماڈل بننے کا مزہ ہے۔"
ایونٹ میں اینڈی میک ڈاؤل، وائیولا ڈیوس اور جین فونڈا سمیت کئی بڑے نام شریک ہوئے، جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ سپر ماڈل کینڈل جینر نے سفید لہراتے گاؤن میں شو کا اختتام کیا جبکہ برازیلی گلوکارہ انیتا نے دورانِ شو پرفارمنس پیش کی۔
تقریب انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر براہِ راست نشر ہوئی، جو بیوٹی پروڈکٹس کی فروخت میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بڑھتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔