ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے، چیپورسن کے مکین رات بھر کھلے آسمان تلے

news-banner

پاکستان - 14 اکتوبر 2025

ہنزہ کے علاقے میں گزشتہ رات 8 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جنہوں نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔

 

چیپورسن گوجال کے رہائشیوں نے بتایا کہ منفی درجہ حرارت کے باوجود لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے دوران زیر زمین تین بڑے دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دیں۔

 

زلزلے کے نتیجے میں پہاڑوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جبکہ متعدد مکانات میں دراڑیں پڑنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے چیپورسن کے مختلف علاقوں میں ہلکے زمینی جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے جا رہے ہیں، جس سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔