وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، سرمایہ کاری اور موسمیاتی فنانسنگ پر زور

news-banner

کاروبار - 14 اکتوبر 2025

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی معاون وزیر خزانہ رابرٹ کیپ روتھ سے ملاقات کی اور امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے تیل، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

 

دولت مشترکہ وزرائے خزانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

اس کے علاوہ محمد اورنگزیب نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سلیمان الجاسر سے ملاقات کی، جس میں موٹر وے Six کے دو حصوں کی فنانسنگ کی منظوری پر شکریہ ادا کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پولیو کے خاتمے اور تیل فراہمی کے منصوبوں میں مزید تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

 

وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر اور سٹی بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ مالی و سرمایہ کاری مواقع اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔