دنیا - 14 اکتوبر 2025
نوبیل حکام کا انتباہ: ٹرمپ کی پالیسیوں سے امریکا کی سائنسی برتری خطرے میں

دنیا - 03 اکتوبر 2025
سویڈن میں نوبیل انعام کے منتظمین نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سائنسی پالیسیوں پر حملے امریکا کی عالمی سائنسی قیادت کو کمزور کر رہے ہیں اور اس کے منفی اثرات دنیا بھر میں مرتب ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کاٹ دی، جس سے تعلیمی آزادی، موسمیاتی تبدیلی، ویکسینز اور تنوع سے متعلق تحقیق براہ راست نشانہ بنی۔ اس کے نتیجے میں NIH کے 2,100 تحقیقاتی منصوبے بند کر دیے گئے۔
ماہرین کے مطابق اگر امریکی سائنسی قیادت مزید کمزور ہوئی تو یہ نہ صرف امریکا بلکہ عالمی تحقیق اور ترقی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو گا۔ رائل سویڈش اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے جرمنی کی جگہ سائنسی برتری حاصل کی تھی، لیکن اب یہ مقام کھونے کے خطرے سے دوچار ہے۔