اورکزئی آپریشن: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی یافتہ 19 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

news-banner

پاکستان - 08 اکتوبر 2025

سیکیورٹی ذرائع اور آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب ضلع اورکزئی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی میں پاک فوج نے بھارتی حمایت یافتہ گروپ 'فتنہ الخوارج' کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیّب راحت سمیت 11 بہادر سپاہی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے کی صفائی کا عمل جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز اس نیٹ ورک کے باقی عناصر کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن کو سراہا، شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔