دنیا - 14 اکتوبر 2025
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا افغان فٹبال ٹیم کو فوری ویزا دینے کا حکم

پاکستان - 08 اکتوبر 2025
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ویزا کے اجرا کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے حکومت سے ویزہ آن آرائیول کی اجازت کے لیے رابطہ کیا تھا۔ پی ایف ایف نے اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کو خصوصی اجازت کی درخواست دیتے ہوئے خطوط بھی ارسال کیے تھے۔
ویزہ میں تاخیر کے باعث پاک-افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ پر خدشات پیدا ہو گئے تھے، جو 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ٹیم کے 19 کھلاڑی جو بیرونِ ملک مقیم ہیں، اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور ویزا کلیئرنس کے منتظر ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان ٹیم کی پاکستان آمد اور میچ کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔