پاکستان - 14 اکتوبر 2025
ساہیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی، 10 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار

پاکستان - 09 اکتوبر 2025
ساہیوال کے نواحی علاقے 51 بارہ ایل اسٹاپ پر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق، اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جو شہر میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔
پولیس نے موقع پر ہی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزم کے ساتھیوں اور نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔
ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا۔