190 ملین پاؤنڈ کیس: جسٹس سرفراز ڈوگر کیوں برہم ہوئے؟

عطاء الرحمان کوہستانی

news-banner

پاکستان - 26 جون 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران روسٹرم پر وکلاء کی غیر معمولی تعداد دیکھ کر جسٹس سرفراز ڈوگر نے برہمی کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھیں، اگر آپ لوگ اتنی تعداد میں روسٹرم پر کھڑے رہے تو میں کیس کی سماعت نہیں کروں گا۔

 

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے معذرت کرتے ہوئے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ سیاسی کیسز میں عموماً ایسا ہو جاتا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس کیس میں سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزاؤں کی معطلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جاری ہے، جسے ملک کا ایک اہم اور حساس مقدمہ تصور کیا جا رہا ہے۔