پیوٹن کی امریکی صدر کے غزہ امن منصوبے کی حمایت، خونریزی کے خاتمے پر زور

news-banner

دنیا - 10 اکتوبر 2025

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ہر اُس کوشش کی حمایت کرے گا جس کا مقصد غزہ میں جاری خونریزی کو ختم کرنا ہو۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر پیوٹن نے کہا کہ روس ایسے تمام اقدامات میں تعاون کے لیے تیار ہے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوں۔

 

 ان کا کہنا تھا، "ہمیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ کے منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ غزہ میں انسانی المیہ ختم ہو سکے۔"

 

روسی صدر نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ممکن ہے۔

 

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔