اسلام آباد میں ٹیکسز اور ترقیاتی فیصلے صرف منتخب نمائندوں کی منظوری سے ہوں گے: جسٹس محسن اختر کیانی

عطاء الرحمان کوہستانی

news-banner

پاکستان - 28 جون 2025

فیصلے میں کہا گیا کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو بغیر منتخب بلدیاتی اداروں کی منظوری کے کوئی ٹیکس عائد کرنے یا ترقیاتی فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

 

فیصلے میں وفاقی حکومت کو واضح ہدایت دی گئی کہ:

 

"سی ڈی اے کے قیام کا بنیادی مقصد پورا ہو چکا ہے، اس لیے اب وقت آ چکا ہے کہ اس ادارے کو ختم کر کے تمام انتظامی اور ترقیاتی اختیارات اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔"

جسٹس کیانی نے کہا کہ عوام کے فیصلے صرف عوام کے منتخب نمائندے کریں گے اور کسی بھی غیر منتخب ادارے کو عوامی ٹیکسز یا ترقیاتی پالیسیوں کا اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

 

فیصلے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلدیاتی حکومتیں جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہیں اور ان کی موجودگی کے باوجود کوئی بیوروکریٹ یا اتھارٹی شہریوں پر فیصلہ مسلط نہیں کر سکتی۔

 

یہ فیصلہ وفاقی حکومت کے لیے ایک بڑی آئینی رہنمائی ہے کہ وہ فوری طور پر بلدیاتی اداروں کو فعال بنائے اور سی ڈی اے کے اختیارات کو قانون کے مطابق منتخب میئر اور میٹروپولیٹن نمائندوں کے حوالے کرے تاکہ شہری مسائل کا حل عوامی مشاورت سے ہو۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت سے واضح پالیسی اور قانون سازی کی توقع کی جا رہی ہے۔