کاروبار - 21 نومبر 2025
افغان طالبان حکومت عالمی سطح پر مکمل تنہائی کا شکار
دنیا - 20 نومبر 2025
افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے طالبان حکومت عالمی سطح پر مکمل تنہائی کا شکار ہو گئی ہے۔
دنیا کے بیشتر ممالک نے طالبان پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی فورمز سے دور رکھا ہوا ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں طالبان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت اور دیگر رکن ممالک شریک تھے، لیکن طالبان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔
اجلاس میں اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی تبادلے اور انسانی ہمدردی کے موضوعات زیرِ بحث آئے، لیکن طالبان کی غیر موجودگی نے عالمی برادری کے عدم اعتماد کو واضح کر دیا۔
ماہر اقتصادیات عبدالظہور مدبر کا کہنا ہے کہ افغانستان کی اہم جغرافیائی حیثیت اور ٹرانزٹ کوریڈور ہونے کے باوجود طالبان کی شدت پسندانہ حکمت عملی اور عوام پر جبر کی وجہ سے انہیں علاقائی تعاون سے دور رکھا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم و روزگار پر پابندیاں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینا عالمی برادری کو سخت سفارتی و اقتصادی اقدامات پر غور کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
دیکھیں

