پی ایس ایل فرنچائزز کیلئے بڑا اعلان ‘ فاتح ٹیم کیلئے 5 لاکھ ڈالر انعام

news-banner

کھیل - 21 نومبر 2025

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے لیے اہم انعامات کا اعلان کردیا ہے۔


سماجی رابطہ پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آنے والے پی ایس ایل ایڈیشن میں فرنچائزز کی کارکردگی کے مطابق انعامات دیے جائیں گے۔

 

ان کے مطابق ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ فرنچائز کو 3 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔


اسی طرح کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین کردار ادا کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کی ترقی میں فرنچائزز کی محنت قابل ستائش ہے، سب مل کر لیگ کو مزید بلند مقام تک لے کر جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ نئے سیزن میں پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کردی گئی ہے جبکہ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔