کاروبار - 21 نومبر 2025
ایلون مسک کا دعویٰ: اگلی دہائیوں میں کام اختیاری اور کرنسی غیر متعلق ہو جائے گی
تازہ ترین - 20 نومبر 2025
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) اور روبوٹکس اگلی دہائیوں میں انسان کے کام کرنے کی ضرورت کو ختم کر سکتے ہیں اور کرنسی کی اہمیت بھی غیر متعلق ہو سکتی ہے۔
فاکس بزنس کے مطابق مسک نے یو ایس-سعودی انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے دوران کہا کہ آنے والے 10 سے 20 سال میں کام اختیاری ہو جائے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ بالکل ویڈیو گیم کھیلنے یا اپنی پسند سے سبزیاں اگانے جیسا ہو جائے گا، یعنی اگر لوگ کام کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، ورنہ نہ بھی کریں تو کوئی پابندی نہیں ہوگی۔
مسک نے کہا کہ مستقبل میں پیسہ بھی غیر متعلق ہو سکتا ہے، کیونکہ AI اور روبوٹکس غالب ہو جائیں گے۔ طاقت، بجلی اور مادّے کی حدود برقرار رہیں گی، لیکن کرنسی کی اہمیت کم یا ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیومینائیڈ روبوٹس سب سے بڑی صنعت یا پروڈکٹ بن جائیں گے، موبائل فونز سے بھی بڑے۔ یہ روبوٹس غربت کے خاتمے میں مدد کریں گے، اور اگرچہ ٹیسلا اس میدان میں پیشرو ہوگی، بہت سی دیگر کمپنیاں بھی اس شعبے میں شامل ہوں گی۔
مسک نے اختتام میں کہا کہ سب کو مالا مال کرنے کا بنیادی راستہ AI اور روبوٹکس ہے اور یہی مستقبل کی سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔
دیکھیں

