کاروبار - 21 نومبر 2025
11 بار وارنٹ کے بعد علیمہ خان انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش
پاکستان - 20 نومبر 2025
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد بالآخر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئیں۔
علیمہ خان 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں عدالت پہنچیں، جبکہ ان کے وکیل فیصل ملک، اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان اور پانچ گواہ بھی عدالت میں موجود تھے۔
سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان نے مقدمے میں شامل دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دینے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے اپنے خلاف جاری تمام وارنٹس منسوخ کرنے اور منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کی بھی استدعا کی۔
عدالت نے دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے وکیلِ سرکار کو نوٹس جاری کردیا اور 26 نومبر کو دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے علیمہ خان کی پراپرٹی کی ضبطگی کا عمل بھی روک دیا۔
ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی سماعت میں سرکاری وکیل نے وارنٹ منسوخی اور اکاؤنٹس بحالی کی سخت مخالفت کی، تاہم عدالت نے آئندہ سماعت تک تمام وارنٹس منسوخ کرنے اور علیمہ خان کی حاضری لازمی قرار دینے کا حکم جاری کیا۔ مزید برآں پانچوں گواہان کو بھی آئندہ تاریخ پر طلب کرلیا گیا۔
علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں الزام ہے کہ انہوں نے 26 نومبر کے احتجاج میں کارکنان کو تشدد اور جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کے ساتھ کارِ سرکار میں مداخلت کی۔
دیکھیں

