فیصل آباد فیکٹری میں بوائلر دھماکا، 12 افراد جاں بحق

news-banner

پاکستان - 21 نومبر 2025

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

 دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ فیکٹری اور قریب واقع گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور متاثرہ افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اب تک 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ریسکیو کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

 ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔