پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا معاہدہ طے

news-banner

کاروبار - 21 نومبر 2025

پاکستان اور سلووینیا نے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے حوالے سے ایک اہم مفاہمت نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سلووینیا کی نائب وزیراعظم تنجا فاجون کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ملاقات میں دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں—خصوصاً تجارت اور معیشت—میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔


اس موقع پر علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے ارادے کا اعادہ کیا۔


ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور سلووینیا کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے مفاہمت نامے پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔