کاروبار - 21 نومبر 2025
پنجاب کی تمام شوگر ملز نے کرشنگ شروع کر دی، چینی کی قیمت میں کمی کا امکان
کاروبار - 21 نومبر 2025
پنجاب کی تمام 41 شوگر ملز نے کرشنگ سیزن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی باقی 12 ملوں نے بھی رات گئے کسانوں سے گنا خرید کر کرشنگ شروع کر دی۔
کین کمشنر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں میں فوری طور پر 10 روپے تک کمی متوقع ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرشنگ کے آغاز سے بلیک میں چینی کی فروخت اور مصنوعی کمی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈلائن پر عمل نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ کا الزام ہے کہ مل مالکان نے جان بوجھ کر کرشنگ میں تاخیر کی تاکہ کسانوں سے سستے داموں گنا خریدا جا سکے۔
دیکھیں

