سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط: عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرانا غیر انسانی اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی قرار

news-banner

پاکستان - 21 نومبر 2025

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک خط لکھ کر بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے اور ان کی بہنوں کو عدالتی اجازت کے باوجود روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


اپنے خط میں انہوں نے اسے ’’غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی‘‘ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست کی ہے۔


سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملاقاتوں کے لیے ایک باوقار، شفاف اور قانونی نظام قائم کیا جائے تاکہ بنیادی انسانی وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔


ساتھ ہی انہوں نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 

دوسری جانب، الیکشن کمیشن نے دھمکی آمیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور ہری پور کے ضمنی انتخاب کی امیدوار شہرناز عمر ایوب کو آج طلب کر رکھا ہے، جبکہ ہری پور ضمنی الیکشن کے لیے فوج کی تعیناتی کی سفارش بھی کر دی گئی ہے۔