کاروبار - 21 نومبر 2025
بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت نقطۂ انجماد تک جا پہنچا
تازہ ترین - 21 نومبر 2025
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بالائی اور میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت ٹھنڈ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1، قلات میں منفی 2، جبکہ زیارت میں بھی پارہ منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری رہا۔
محکمے کے مطابق سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13، تربت میں 15، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ساحلی علاقوں میں بھی خنکی برقرار رہی۔ گوادر میں درجہ حرارت 18 جبکہ جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دیکھیں

