کاروبار - 21 نومبر 2025
پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون پر پابندی عائد
پاکستان - 21 نومبر 2025
پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر یکساں ہوگا اور تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو سختی سے اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی میں منظور شدہ قرارداد کے تحت کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی ماحول کو بہتر بنانا، طلبہ کی توجہ پڑھائی کی جانب مرکوز رکھنا اور موبائل فون کے منفی اثرات سے بچوں کو بچانا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بچوں کی ذہنی اور سماجی تربیت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور موجودہ دور میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار متاثر ہو رہے ہیں۔
ابتدائی اقدام کے طور پر اسکولز میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے قانون سازی کی سفارش کی گئی ہے۔
دیکھیں

