لاہور: پی پی 149 کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شعیب صدیقی کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

news-banner

پاکستان - 21 نومبر 2025

لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 149 کی مختلف یونین کونسلز کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ایم پی اے شعیب صدیقی سے ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

یوسی 118 سے حاجی خالد سعید دریائی کی قیادت میں شہزاد بٹ، محمد اعجاز، رانا شہزاد، عبدالطیف، محمد کامران اور دیگر نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

 

 اسی طرح یوسی 43، 120 اور 122 کے وفود نے بھی شعیب صدیقی سے ملاقات کی اور عوامی مسائل، کچی آبادیوں کے مسائل، مالکانہ حقوق اور بنیادی شہری سہولیات کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

 

ایم پی اے شعیب صدیقی نے تمام وفود کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔