کاروبار - 21 نومبر 2025
طلحہٰ انجم کی معافی: نیپال کنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے کی وضاحت
انٹرٹینمنٹ - 21 نومبر 2025
معروف ریپر اور گلوکار طلحہٰ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم تھامنے کے معاملے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے اور وضاحت کی ہے کہ انہوں نے پورے شو میں پرچم نہیں لہرایا تھا۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طلحہٰ انجم کنسرٹ میں بھارتی پرچم کے ساتھ دکھائی دیے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ابتدا میں انہوں نے ایکس پر اپنے عمل کا دفاع کیا اور کہا کہ اگر اس پر تنازع ہے تو وہ دوبارہ بھی یہ عمل دہرانے کو تیار ہیں، تاہم اب انہوں نے مؤقف تبدیل کرتے ہوئے افسوس اور معذرت کا اظہار کیا ہے۔
365 نیوز سے گفتگو میں طلحہٰ انجم نے کہا کہ اگر ان کے کسی عمل سے لوگوں کو دکھ پہنچا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں، لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ انہوں نے پوری پرفارمنس میں بھارتی پرچم لہرایا تھا۔
ان کے مطابق کنسرٹ میں 3 ہزار افراد موجود تھے جن میں بھارتی مداح بھی شامل تھے اور وہ اپنے ہر مداح کا یکساں احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شو کے دوران مداح اسٹیج پر مختلف اشیاء پھینک رہے تھے، جن میں سے ایک بھارتی پرچم بھی تھا۔ انہوں نے مداح کے احترام میں پرچم پکڑا، کچھ دیر کندھے پر رکھا اور پھر لپیٹ کر ایک طرف رکھ دیا۔
طلحہٰ انجم کا کہنا تھا کہ درجنوں بھارتی مداح موجود تھے، اس لیے وہ کسی مداح کی دی ہوئی چیز کو پھینک نہیں سکتے تھے۔
انٹرویو کے دوران نادیہ خان نے پوچھا کہ کیا انہوں نے کوئی نشہ وغیرہ کیا ہوا تھا؟ جس پر گلوکار نے جواب دیا کہ وہ مکمل طور پر ہوش میں تھے اور انہیں علم تھا کہ ان کے ہاتھ میں کیا ہے۔
طلحہٰ انجم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر صرف چند سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس سے غلط تاثر پھیلا، حالانکہ انہوں نے بہت جلد پرچم ایک طرف رکھ دیا تھا۔
انہوں نے پاکستانی مداحوں کے دکھ کا احساس کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور قوم سے دوبارہ معذرت کی۔
دیکھیں

