سید علی قاسم گیلانی کی موبائل فونز پر بھاری پی ٹی اے ٹیکس کے خلاف مہم، حد زیادہ 50 ہزار روپے تک مقرر کرنے کا مطالبہ

news-banner

تازہ ترین - 21 نومبر 2025

رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے پاکستان میں موبائل فونز پر عائد پی ٹی اے ٹیکس کے خلاف مہم شروع کر دی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ٹیکس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

 

 

 ان کا کہنا ہے کہ یہ بھاری محصولات عوام خصوصاً کم آمدنی والے صارفین کے لیے اسمارٹ فون کی رسائی مشکل بنا رہے ہیں۔

 

قاسم گیلانی نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں 2 فون خریدے، جن میں سے ایک تحفے کے طور پر تھا اور دوسرے پر انہیں 5 لاکھ روپے تک ٹیکس ادا کرنا پڑا، جو گاڑی کے ٹیکس سے بھی زیادہ ہے۔

 

 

 انہوں نے کہا کہ ڈبل ٹیکسیشن ایک سنگین مسئلہ ہے کیونکہ اگر فون خراب ہو جائے یا چوری ہو جائے تو نئے فون پر دوبارہ پورا ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ وہ مکمل ٹیکس کے خاتمے کے حامی نہیں، لیکن ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد 50 ہزار روپے مقرر کی جانی چاہیے تاکہ عام صارفین، طلبہ اور کریئیٹرز ہائی اینڈ فونز خرید سکیں۔ 

 

اس مسئلے پر 3 دسمبر کو فنانس کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔