دریائے سوات واقعے کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری، 65 غیر قانونی تعمیرات مسمار

پاکستان - 02 جولائی 2025
دریائے سوات واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ سوات نے تجاوزات کے خلاف اپنا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک کی کارروائی میں 65 غیر قانونی تعمیرات گرائی جا چکی ہیں، جن میں متعدد دکانیں، ہوٹل اور پارک شامل ہیں۔
انتظامیہ نے 15.7 کنال سرکاری اراضی واگزار کراتے ہوئے دریائی حدود کے 2 کلومیٹر رقبے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے۔
غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے کے الزام میں 25 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ ضلعی حکام کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی بلا امتیاز جاری رہے گی تاکہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔