انٹرٹینمنٹ - 25 دسمبر 2025
پی سی بی کا اعلان: پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹینڈر میں عالمی دلچسپی
کھیل - 25 دسمبر 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ تک 12 پارٹیوں نے باضابطہ طور پر بڈز جمع کروائے، جن میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان کے سرمایہ کار شامل ہیں، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کا ثبوت ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں اوپن کمپیٹیشن بڈنگ کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔
پی سی بی اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ پاکستان سپر لیگ کی توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دیکھیں

