دنیا - 25 دسمبر 2025
صبا قمر پر پولیس وردی پہننے کا کیس، اداکارہ نے طنزیہ انداز میں ردِعمل دیا
انٹرٹینمنٹ - 25 دسمبر 2025
لاہور کی سیشن کورٹ میں نامور اداکارہ صبا قمر کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی زیب تن کی۔
یہ معاملہ اس وقت خبروں میں آیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں اداکارہ کو ڈریسنگ روم میں ایس پی کی وردی میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دوران دیوا میگزین کے ایڈیٹر راحیل راؤ نے انسٹاگرام پر صبا قمر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا لباس صرف اسکرپٹ اور کردار کے مطابق ہوتا ہے، کسی کی من گھڑت سوچ کے مطابق نہیں۔
صبا قمر نے بھی طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا: "اوہ خدایا! لگتا ہے آج کل میں بہت زیادہ مشہور ہو گئی ہوں"، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی حاصل کر لی۔
درخواست شہری وسیم زوار کے وکیل آفتاب باجوہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت کسی بھی فرد کو سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی یا ایس پی کے بیج استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ قانونی کارروائی اب جاری ہے۔
دیکھیں

