ڈاکٹر وردا مشتاق قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ہلاک ملزم کے گھر سے اہم اشیا اور اسلحہ برآمد

news-banner

پاکستان - 25 دسمبر 2025

ڈاکٹر وردا مشتاق قتل کیس میں تفتیش کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 

 زیر حراست ملزم عادل کی نشاندہی پر ہلاک ملزم شمریز کے گھر سے اہم اشیا برآمد کی گئی ہیں، جن میں ڈاکٹر وردا کا موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ اور گاڑی کے کاغذات شامل ہیں۔

 

مزید برآں، خفیہ خانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ آر پی جی گولے اور ہینڈ گرنیڈ کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔

 

ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور تفتیش جاری ہے۔