انٹرٹینمنٹ - 25 دسمبر 2025
مہمند: اینٹی کرپشن نے سسٹنٹ ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ کے دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا
پاکستان - 25 دسمبر 2025
اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے سسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دفتر سے وابستہ دو ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں سٹینوگرافر بادشاہ گل اور جونیئر کلرک رحمت سید شامل ہیں، جنہیں ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
اینٹی کرپشن کے مطابق، سسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہمند کے دفتر کے عملے نے مجموعی طور پر تین لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

