انٹرٹینمنٹ - 25 دسمبر 2025
وفاقی کابینہ نے اسپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی، 5G اسپیکٹرم نیلامی فروری تک مکمل ہوگی
کاروبار - 25 دسمبر 2025
وفاقی کابینہ نے اسپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے اسپیکٹرم نیلامی کی تجاویز حتمی منظوری کے لیے پیش کی گئی تھیں، جس سے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
حکام کے مطابق چھ سو میگاہرٹز اسپیکٹرم کے چھ بینڈز نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جبکہ حکومت تین سو میگاہرٹز سے زائد اسپیکٹرم کی نیلامی کی امید رکھتی ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے فوراً بعد پی ٹی اے کی جانب سے نیلامی کے لیے انفارمیشن میمورینڈم جاری کیا جائے گا، جس کے بعد کمپنیوں کو 40 تا 45 دن دیے جائیں گے۔
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 15 فروری سے قبل کھلی نیلامی کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔
ملک کی تین موبائل سروسز کمپنیاں نیلامی میں حصہ لیں گی، تاہم غیر ملکی کمپنیاں بھی بولی میں شریک ہو سکتی ہیں۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق 2600 میگاہرٹز بینڈ کے 194 میگاہرٹز پرائم اسپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔
فائیو جی سروس کے لیے تقریباً 100 میگاہرٹز اسپیکٹرم درکار ہے۔
بھاری سرمایہ کاری کے باعث اسپیکٹرم کی قیمت کم رکھی جائے گی اور ہر بینڈ کی کم از کم قیمت حتمی طور پر حکومت طے کرے گی۔
حکام نے بتایا کہ 2026 تک اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا، جس کے پہلے سال ہی ڈیٹا کی کوالٹی 4 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 25 ایم بی پی ایس کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ہر سال نئے ٹاورز لگانے اور موجودہ ٹاورز کی فائبرائزیشن کا ہدف بھی طے کیا جائے گا۔
دیکھیں

