واٹس ایپ اکاؤنٹس بغیر انکریپشن توڑے ہیک ہونے لگے، سیکیورٹی ماہرین کا “گھوسٹ پیئرنگ” سے خبردار

news-banner

تازہ ترین - 25 دسمبر 2025

سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ کی انکریپشن کو متاثر کیے بغیر صارفین کے اکاؤنٹس پر قبضہ کرنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

 

 اس جعلسازی کو “گھوسٹ پیئرنگ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں واٹس ایپ کے ایک فیچر کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق ہیکرز صارفین کو دھوکے سے اپنے اکاؤنٹ کو ایسے ڈیوائس کے ساتھ لنک کروانے پر مجبور کرتے ہیں جس پر ہیکرز کا کنٹرول ہوتا ہے۔

 

 اس کے بعد ہیکرز کو متاثرہ اکاؤنٹ کے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور وائس نوٹس تک مکمل رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔

 

سیکیورٹی رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہیکرز صارف کے کانٹیکٹس کو بھی پیغامات بھیج سکتے ہیں، جس کا مقصد مزید افراد کو نشانہ بنانا اور ہیکنگ کے دائرے کو وسیع کرنا ہوتا ہے۔